پاکستان
28 نومبر ، 2013

کشیدگی ختم کردیں تو پاکستان اور بھارت ترقی کرسکتے ہیں،عمران خان

کشیدگی ختم کردیں تو پاکستان اور بھارت ترقی کرسکتے ہیں،عمران خان

لاہور…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوجی حل ہمیشہ معاملات خراب کرتا ہے،پاکستان اور بھارت کشیدگی ختم کر کے ایک دوسرے کی مدد کریں تو ترقی یافتہ ملک بن سکتے ہیں ۔لاہور میں ساوٴتھ ایشیا کنکلیو اینڈ گولف ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں مسئلہ کشمیر حل اور تجارت شروع ہو جائے تو یہ خطہ دنیا کی بہترین جگہ بن سکتا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اچھی قیادت وہ ہے جو مشکل فیصلے کرے اور پھر دباوٴ بھی برداشت کرے، فوج آتی ہے تو مرضی کے لیڈر بناتی ہے، مسائل کا فوجی حل ہمیشہ خراب کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے دوست ملکوں میں بھی امن نہیں چاہتا،پختونخوا میں بڑی مشکل سے حکومت چلا رہے ہیں، حکومت رہے یا نہیں،نیٹو سپلائی کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید خبریں :