28 نومبر ، 2013
اسلام آباد…حکومت نے وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق 7دسمبر سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی ادا روں میں 7 دسمبر سے ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے اور یہ فیصلہ بچوں کے بہتر تعلیمی نتائج کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ تو سبھی بچوں کو بتایا جاتاہے۔بچے اسکول جاتے تھے ہفتے میں پانچ دن ، ہفتہ اتوار کو ہوتی تھی چھٹی اور خوب موج مستی، لیکن اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاق کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی نہیں ہوگی۔ بچو !اب ہفتے کو بھی پڑھنا پڑے گا ۔ترجمان کیڈ طاہر رفیق کے مطابق سال کے 365 دنوں میں تمام چھٹیاں ملا کر بچے صرف160 اسکول جا رہے تھے۔ پھر احتجاجی مظاہروں پر ہونے والی چھٹیاں الگ سے ۔ اس سے بچوں کی پڑھائی شدید متاثر ہو رہی تھی۔ ہفتے کی چھٹی ختم ہونے کی خبر وفاقی تعلیمی اداروں کے بچوں کے لیے تو شاید اچھی نہ ہو لیکن ان کا ادھورا رہ جانے والا کورس بھی وقت پر مکمل ہو جائے گا اور نتائج بھی اچھے آئیں گے۔