پاکستان
28 نومبر ، 2013

ہنگو ڈرون حملے کی ایف آئی آر تبدیل نہیں ہوسکتی، آئی جی خیبرپختونخوا

ہنگو ڈرون حملے کی ایف آئی آر تبدیل نہیں ہوسکتی، آئی جی خیبرپختونخوا

پشاور…انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ ہنگو ڈرون حملے کی ایف آئی آر تبدیل نہیں ہوسکتی، ٹھوس شواہد ملے تو امریکا اور سی اے کانام چالان میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ پشاور میں جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی ناصر خان درانی نے کہا کہ ٹھوس شواہد ملے تو امریکا اور سی آئی اے کا نام چالان میں شامل کیا جائے گا، کسی کہ کہنے پر ایف آئی آر میں کسی کا نام شامل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو میں مدرسے کے ایک کمرے کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے پولیس نے شواہد اکھٹے کیے ہیں،متاثرہ مقام سے میزائل کے ٹکرے ملے ہیں جن کو ٹیکنیکل سیکشن کے حوالے کیاگیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ حملے میں کون سا میزائل استعمال ہوا اور ایسا میزائل کون استعمال کرتا ہے۔ ناصر درانی نے کہا کہ نیٹوسپلائی کی بندش کے لئے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران تشدد کرنے والے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج ہیں اور ان کو گرفتار بھی کیاجائے گا۔

مزید خبریں :