29 نومبر ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی لیکچرپر مبنی کتاب ” فلسفہء محبت “ کی تقریب رونمائی کل (ہفتہ) شام مقامی ہوٹل میں منعقدہوگی، جس میں شعراء ، ادیب ، دانشور،مفکرین ، اساتذہ ،فنکار،صحافی اور مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے ۔تقریب سے صاحب کتاب ،ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین لندن سے بذریعہ ٹیلیفون خطاب کریں گے۔ تقریب رونمائی کی صدارت سینئر اوربزرگ صحافی اجمل دہلودی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی سینئر صحافی ، شاعر،ادیب اورکئی کتابوں کے مصنف محمودشام ہوں گے۔” فلسفہء محبت “ الطاف حسین کے ایک طویل لیکچر پرمبنی ہے جس میں محبت کے مختلف پہلووٴں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔