پاکستان
26 مارچ ، 2012

حکومت سندھ نے شیشہ پینے اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کردی

حکومت سندھ نے شیشہ پینے اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کردی

کراچی … حکومت سندھ نے دفعہ 144 کے تحت صوبے میں شیشہ پینے پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مضر صحت ہونے اور نوجوانوں میں شیشہ پینے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے اس پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے 30روز کیلئے صوبے میں شیشہ پینے اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے، صوبے میں اس سے قبل بھی یہ پابندی عائد کی گئی تھی جو گزشتہ دنوں ختم ہوچکی تھی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق مضر صحت شیشہ کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :