پاکستان

ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی، اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا بن قاسم ریلوے ٹریک پر احتجاج ختم

ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی، اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا بن قاسم ریلوے ٹریک پر احتجاج ختم
دھرنا کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل رہی— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان اسٹیل ملز کے بر طرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر کئی گھنٹوں سے جاری دھرنا ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر ختم کردیا۔

اسٹیل ملز کے بر طرف ملازمین نے دوپہر سے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا ہوا تھا جس کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل ہے اور اب جلد بحالی کا امکان ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھاکہ 6 ہزار ملازمین کو بحال کیا جائے، اسٹیل ٹاؤن میں بجلی گیس بحال کریں۔ 

ڈی ایس ریلویز کراچی ناصر خلیلی کے مطابق ڈاؤن ٹریک پر ملت، گرین لائن، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ٹرین رکی ہوئی ہیں اور اپ ٹریک پر رحمان بابا، علامہ اقبال ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس رکی ہوئی ہیں۔

ڈپٹی کشمنر ملیر اور ایس ایس پی ملیر کے مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ  وزیراعلیٰ وزیر اعظم تک مظاہرین کے مطالبات پہنچائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی  پر اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے ٹریک پر کئی گھنٹوں سے جاری احتجاج ختم کردیا۔

مزید خبریں :