دنیا
29 نومبر ، 2013

تھائی لینڈ : حکومت مخالف مظاہرین کا وزیراعظم کے استعفے تک احتجاج کا اعلان

تھائی لینڈ : حکومت مخالف مظاہرین کا وزیراعظم کے استعفے تک احتجاج کا اعلان

بینکاک…تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین فوجی ہیڈکوارٹر میں داخل ہوگئے۔بینکاک میں سیکڑوں حکومت مخالف مظاہرین یادگار جمہوریت سے مارچ کرتے ہوئے آرمی کے ہیڈ کوارٹرپہنچے۔کچھ مظاہرین دیوارکی باڑھ پرچڑھ گئے اورکچھ ٹرک سمیت مرکزی گیٹ سے زبردستی عمارت کے احاطے میں داخل ہوگئے ، مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔اس سے پہلے مظاہرین حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت مسترد کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :