پاکستان
30 نومبر ، 2013

اُردو ادبی کانفرنس: اے خیام کے ناول ’سراب منزل‘ کی تعارفی تقریب

اُردو ادبی کانفرنس: اے خیام کے ناول ’سراب منزل‘ کی تعارفی تقریب

کراچی …اخترعلی اختر …ڈاکٹر خورشید رضوی نے کہا کہ علم ایک سمندر ہے ذاتی تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ سمندر تو لاعلمی ہے علم تو اس کا ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل میں اے خیام کے ناول سراب منزل کی تعارفی تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہناتھا موجودہ دور میں کتاب اور قاری کا رشتہ برقرار رہنا مشکل تر ہوتا جارہا ہے اردو کانفرنس کی بناء پر لوگ نت نئی کتابوں سے روشناس ہورہے ہیں ۔ممتاز شاعر صباء اکرام نے کہا ایک ناول نگار کی رگوں میں جو خون دوڑتا ہے وہ ناول کا ایک ہی پیرا گراف پڑھ کر محسوس ہوجاتا ہے کہ ناول کس معیار کاہے ۔اس ناول میں اس کہانی کی باتیں اور اس کردار پرآنے والی مشکلات لکھی گئی ہیں۔ناول نگا ر اے خیام نے مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ احمد شاہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس اہم موقع پر میر ی ناول کی تعارفی تقریب منعقد کی ۔تقریب کی نظامت کے فرائض اوج کمال نے سرانجام دیئے۔

مزید خبریں :