کھیل
01 دسمبر ، 2013

فٹ بال کی تاریخی اشیا ء ساوٴ پالو میوزیم میں نمائش کیلئے پیش

 فٹ بال کی تاریخی اشیا ء ساوٴ پالو میوزیم میں نمائش کیلئے پیش

ساؤ پالو…برازیل میں فٹ بال کی تاریخی اشیا ء کو ساوٴ پالو میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔"فٹ بال آن پیپر "کے عنوان سے سجائی گئی اس نمائش میں برازیلین فٹ بال کی تاریخی دستاویزات، 1930 سے 2010 کے ورلڈکپ میچوں کے ٹکٹ، ٹریڈنگ کارڈ، ڈاک ٹکٹ، اور دیگر اشیا رکھی گئی ہیں۔ برازیل میں فٹ بال کو جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے۔ یہ شاندار نمائش تاریخی اشیا اکٹھے کرنے والے 12 افراد اور پانچ فٹ بال کلبوں کی مدد سے سجائی گئی ہے۔

مزید خبریں :