02 دسمبر ، 2013
لاہور…جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کی اٹھارہ رکنی ٹیم واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگئی۔ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کررہے ہیں،ٹیم دوپہرایک بجے امرتسر سے دہلی روانہ ہو گی۔۔چھ دسمبرسے ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان پول اے میں شامل ہے جس میں جرمنی ،بلجیم اورمصربھی شامل ہیں،ایونٹ کے پہلے دن پاکستان کامیچ مصرسے ہوگا۔