پاکستان
02 دسمبر ، 2013

عمران خان پختون قوم کو مزید پیچھے دھکیل رہے ہیں،زاہد خان

عمران خان پختون قوم کو مزید پیچھے دھکیل رہے ہیں،زاہد خان

اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ نیٹوسپلائی پورے ملک سے گذررہی ہے ، تحریک انصاف صرف خیبرپختون خوا میں دھرنا کیوں دے رہی ہے؟ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عمران خان پختون قوم کو مزید پیچھے دھکیل رہے ہیں۔اسلام آباد میں ایمل ولی خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں بھتہ خوری عروج پرہے، خیبر پختون خوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، اے این پی مارشل لاء کی پیداوار نہیں ہے ، کوئی اس پارٹی کو ختم نہیں کرسکا۔ سینیٹرزاہد خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا میں بدترین دھاندلی ہوئی، دیرمیں 90 ہزار جعلی ووٹ پکڑے گئے، چاہتے ہیں کہ خیبرپختون خوا میں تحریک انصاف پانچ سال پورے کرے۔ ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کر کے وہاں کے لوگوں کو بھی دیگر صوبوں کے برابر حقوق دیئے جائیں۔

مزید خبریں :