پاکستان
02 دسمبر ، 2013

لاہور:مسلح طلبہ نے کینال روڈ ، بند روڈ اورملتان روڈ بند کر دیا

لاہور:مسلح طلبہ نے کینال روڈ ، بند روڈ اورملتان روڈ بند کر دیا

لاہور…لاہور میں مسلح طلبہ نے بسیں سڑکوں کے درمیان کھڑی کرکے لاہور کی مختلف سڑکیں بند کردیں ، جس کے بعد شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔طلبہ کی جانب سے جو شاہراہیں بند کی گئی ہیں ان میں کینال روڈ ، ملتان روڈ اور بند روڈ شامل ہیں۔کیمپس پْل پر طلبہ نے بسوں اور گاڑیوں کی گن پوائنٹ پر چابیاں چھین لیں ،اور فرار ہو گئے ۔ٹریفک جام سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اذیت اور کوفت کی کیفیت میں سڑکوں پر راستہ کھلنے کے منتظر ہیں ۔

مزید خبریں :