02 دسمبر ، 2013
راولپنڈی…مسلح افراد راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے بعد پولیس حراست سے قتل کے ملزم کو چھڑا کر لے گئے۔ صابراں بی بی قتل کیس میں نامزد ملزم فرخ کھوکھر کو پنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت سے واپسی پر اڈیالہ روڈ پر20 سے 25 افراد نے حملہ کیا اورملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑ اکر ساتھ لے گئے۔ملزم صابراں بی بی قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم تاجی کھوکھر کا بیٹا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔