02 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے قیوم آباد میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کے نتیجے میں نجی کمپنی کے دو سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔ علاقے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوا۔ قیوم آباد کے علاقے میں ایک نجی دفتر پر نامعلوم افراد نے دو دستی بموں کے دھماکے کیے جس کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک نجی کمپنی کے دو سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جبکہ دفتر کے باہر کھڑی کئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ۔عینی شاہد کے مطابق قیوم آباد سی ایریا کے قریب اچانک ایک کے بعد ایک کرکے دو زوردار دھماکے ہوئے جن کے ساتھ ہی فائرنگ شروع ہوگئی۔ علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور ٹریفک جام ہوگیا۔ لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگنے لگے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ینجرز پہنچ پہنچ گئیں اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔