پاکستان
02 دسمبر ، 2013

کراچی :2 نوجوانوں کی ہلاکت، مجلس وحدت المسلمین کی مذمت

کراچی :2 نوجوانوں کی ہلاکت، مجلس وحدت المسلمین کی مذمت

کراچی…کراچی میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کی مجلس وحدت المسلمین نے مذمت کرتے ہوئے 5جنوری کو اسلام آباد میں شیعہ سنی کنویشن منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔گذشتہ روز کراچی کے علاقے گرومندر پر مسلح افراد کی فائرنگ سے مدبر رضا اور حیدر رضا نامی دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ شہر میں آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم ناصر عباس شیرازی نے روالپنڈی واقعے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کی جارہی ہے مگر اس بات کا علم نہیں کہ حکومت انہیں کیا دینا چاہ رہی ہے۔انہوں نے کراچی سمیت ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا ملک میں امن نہیں آسکتا۔

مزید خبریں :