پاکستان
03 دسمبر ، 2013

ملک بھر میں موسم خشک،بالائی پہاڑوں پر ہلکی برفباری

ملک بھر میں موسم خشک،بالائی پہاڑوں پر ہلکی برفباری

اسلام آباد…ملک بھر میں موسم خشک ہے،گلگت بلتستان کے بالائی پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے میدانی علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے گلگت بلتستان کے بیشترعلاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔بالائی پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی برفباری جاری ہے جس سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔سندھ اورپنجاب کے جنوبی علاقوں میں صبح کے وقت دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے۔

مزید خبریں :