انٹرٹینمنٹ
03 دسمبر ، 2013

فلموں میں سی کلاس اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا، محمد آصف

فلموں میں سی کلاس اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا، محمد آصف

لاہور…پاکستانی کرکٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ کسی سی کلاس فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا،بھارتی فلم ”انڈیا میں لاہور“ کی کاسٹ کا انتخاب مکمل کرنے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک کے فلمساز کا پاکستان آنا مثبت قدم ہے، میں اس بھارتی فلم کا پروڈیوسر نہیں ہوں، پاکستانی فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم کیلئے 16نئے پاکستانی فنکار کاسٹ میں شامل ہیں جن میں کرکٹر محمد آصف کو فلم کے مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا گیاہے۔

مزید خبریں :