کھیل
04 دسمبر ، 2013

لاہور:کرکٹر وہاب ریاض کی عبوری ضمانت خارج

لاہور:کرکٹر وہاب ریاض کی عبوری ضمانت خارج

لاہور…لاہورکی مقامی عدالت نے کرکٹر وہاب ریاض کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ وہاب ریاض کے خلاف اپنی شادی کی تقریب رات 10بجے کے مقررہ وقت کے بعد بھی جاری رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج کلیم خان نے عدم پیروی پرکرکٹروہاب ریاض کی عبوری ضمانت خارج کر دی، ان کے خلاف اپنی شادی کی تقریب رات10بجے کے بعد بھی جاری رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے، جس میں وہ عبوری ضمانت پر تھے۔ آج وہاب ریاض کی پیشی تھی، مگر نہ تو وہ خود اور نہ ہی ان کا کوئی وکیل عدالت میں پیش ہوا، جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

مزید خبریں :