04 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی خراب طبیعت کے باعث وزیراعظم ان پر ذمہ داریوں کا بوجھ کم کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی معاشی اصلاحات میں مصروف رہے ہیں اور زیادہ وقت حکومتی امور پر دینے کی وجہ سے آرام اور فیملی پر توجہ دینے سے بھی قاصر رہے ، گزشتہ ماہ دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے اسپتال میں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی جس کے بعد سے وہ آرام کررہے تھے۔امکان ہے کہ وہ آج سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، ان کی ذمہ داریاں تقسیم کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جاسکتا ہے ، جس میں وزیرمملکت یا مشرخزانہ کا تقرر شامل ہیں ، جبکہ وزارت خزانہ کے پانچ ڈویڑن میں سے بعض کی ذمہ داری کسی اور کو سونپی جاسکتی ہے۔