04 دسمبر ، 2013
سکھر…شکارپورکے کچے کے علاقے میں دیہاتیوں نے تیندوے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، تیندوا کثر جنگل سے نکل کر آبادی کی طرف آتا تھا۔محکمہ جنگلی حیات سکھر کے عملے کے مطابق ضلع شکارپور کچے کے علاقے شاہ بیلو میں کچھ عرصے سے ایک تیندوا دیکھا جارہا تھا جو کبھی کبھی جنگل سے نکل کر آبادی کی طرف آجاتا تھا ،چند روز قبل مذکورہ تیندوے نے ایک دیہاتی کو زخمی کر دیا تھا جس کے بعد دیہاتیوں نے تیندوے کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ، محکمہ جنگلی حیات سکھر کے عملے کے مطابق یہ نایاب نسل کا تیندوا ہے اور شکارپور میں کچے کے جنگلات میں اب بھی متعدد نایاب نسل کے تیندوے موجود ہیں جن کی جان کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔