27 مارچ ، 2012
واشنگٹن. . . .امریکا نے پاکستان کو ڈرون حملوں کی پیشگی اطلاع دینے کی پیشکش کی تھی جسے پاکستان نے مسترد کردیا۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے آئی ایس آئی کو ڈرون حملوں کی پیشگی اطلاع دینے کی پیشکش کی تھی جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔ خبرایجنسی کے مطابق یہ پیشکش سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس نے سابق آئی ایس آئی چیف احمد شجاع پاشا کو جنوری میں لندن میں ہونیوالی ایک ملاقات کے دوران کی جس کو آئی ایس آئی چیف نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ سی آئی اے ہمیں اطلاع دے اپنی سرزمین پر کارروائی ہم خود کریں گے۔