دنیا
08 دسمبر ، 2013

نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

جوہانسبرگ …عظیم جنوبی افریقی رہنما نیلسن منڈیلا کو دنیا سے گزرے آج تین روز ہوگئے۔ لیکن اْنکی یاد میں تقاریب اور خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔جوہانسبرگ میں مادیبا کے گھر کے باہر ہفتے کے روز بھی ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ آنے والے اپنے ساتھ گل دستے بھی لائے۔ گانوں اور رقص کے ذریعے نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔روم میں کرسمس ٹری کو امن کے پیغامات سے روشن کیا گیا۔ رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجے اس درخت پر محبت، برداشت اور اتحاد جیسے الفاظ منڈیلا کی جدوجہد کی یادیں تازہ کرتے رہے ۔کیپ ٹاوٴن کی مقامی بیکری نے تو نیلسن منڈیلا کی یاد میں کپ کیکس متعارف کرائے۔ چھوٹے چھوٹے چاکلیٹ کیکس کو ریسٹ ان پیس اور ٹاٹا مادیبا کے رنگ برنگے پیغامات سے سجایا گیا۔کھیلوں کے شوقین نیلسن منڈیلا کی یاد رگبی ٹورنامنٹ میں بھی چھائی رہی۔ پورٹ ایلزبتھ کے نیلسن منڈیلا بے اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور کینیڈا کے میچ سے پہلے جنوبی افریقا کا ترانہ پڑھا گیا اور کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اسی طرح کیپ ٹاون میں بھی باسکٹ بال کلب کے میچ میں کھلاڑیوں نے بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید خبریں :