08 دسمبر ، 2013
بیجنگ …چین کی بحریہ نے مشرقی سمندری حدود میں فضائی مشقیں کیں۔ جنگی طیاروں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔چین نے متنازع مشرقی سمندری حدود میں فضائی مشقوں کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ فضائی حملے، دفاع، آپریشن، میزائل کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنانے کی مشق میں درجنوں ہیلی کاپٹروں اور بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔