دنیا
08 دسمبر ، 2013

بھارت میں ایک اور خاتون سیاح سے زیادتی کی کوشش

بھارت میں ایک اور خاتون سیاح سے زیادتی کی کوشش

بنگلور …بھارت میں ایک اورغیرملکی خاتون سیاح سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا ہے، اطالوی خاتون سرکاری ملازم کی درندگی کا نشانہ بننے سے بچ گئی۔بھارت میں غیر ملکی خواتین سے زیادتی کوئی نئی بات نہیں، پر اس بار توحد ہی ہوگئی، بھارت کے دورے پر آئی اطالوی خاتون نے ویزے کی مدت بڑھوانے گئی ، امیگریشن افسر نے پہلے رشوت مانگی، نہ دینے پر زیادتی کی کوشش کرڈالی۔ساتھ ہی دھمکی بھی دی کہ کسی کو بتایا تو ہمیشہ کیلئے بھارت آنے کے دروازے اس پر بند کروادے گا۔بنگلور پولیس کمشنر نے امیگریشن افسر کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سے پہلے رواں سال جون میں ہماچل پردیش میں امریکی سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ مارچ میں ایک سوئس سیاح مدھیا پردیش میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئی تھی۔ اترپردیش میں برطانوی خاتون کو بھی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

مزید خبریں :