08 دسمبر ، 2013
نئی دہلی…بھارت کے ریاستی انتخابات میں حکمراں جماعت کانگریس پیچھے رہ گئی، ابتدائی نتائج میں زیادہ تر نشستیں بی جے پی کو مل گئیں۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ تمام ریاستوں میں بھارتی جنتا پارٹی کو واضح برتری نظر آ رہی ہے۔ بھارت کے ریاستی انتخابات میں بی جے پی نے حکمران جماعت کو شکست سے دوچار کر دیا ہے اور بھارتی جنتا پارٹی کی چاروں ریاستوں میں واضح برتری نظر آ رہی ہے۔ابتدائی جائزوں میں دہلی کی 70نشستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کواب تک 32، عام آدمی پارٹی کو 29 اور کانگریس کو 8نشستوں پر کامیابی ملنے کا امکان ہے۔ راجھستان کی 199 نشستوں میں سے150 پر بی جے پی، 27پر کانگریس جبکہ 22نشستوں پر دیگر جماعتوں کو برتری حاصل ہے۔ مدھیہ پردیش کی 230نشستوں پر بی جے پی 152اور کانگریس 68نشستوں پر کامیاب نظر آ رہی ہے۔ چھتیس گڑھ کے 90 حلقوں میں بی جے پی کو 47اور کانگریس کو 43 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔کانگریس کی رہنما اور دلی کی وزیر اعلی شیلا ڈکشت نے شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 15سال تک دہلی کی وزیر اعلیٰ رہنے والی شیلا ڈکشت 8ہزار کے فرق سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار سے ہار گئیں۔