08 دسمبر ، 2013
بغداد…عراق کے مختلف شہروں میں دھماکے، 30 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی۔ عراق کا دارالحکومت ایک بار پھر بم دھماکوں سے گونج اٹھا بغداد اور مختلف شہروں میں بم دھماکوں میں 30افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوئے۔ بغداد میں اتوار کو مصروف بازاروں، سڑکوں اور دکانوں کے باہر تقریباً 9 مختلف بم دھماکے ہوئے جن میں سے کچھ بم گاڑیوں میں نصب کیے گئے تھے اور کچھ سڑک کنارے لگائے گئے تھے، بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 30تک پہنچ گئی ہے اور 100 کے قریب افراد زخمی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں رواں سال فرقہ وارانہ پر تشدد کاروائیوں میں اب تک 8ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔