پاکستان
20 جنوری ، 2012

این آر او نواز شریف کا راستہ روکنے، پی پی کا بنانے کیلئے لایا گیا، احسن اقبال

لاہور … مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹیری اطلاعات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ این آر او نوازشریف کا راستہ روکنے اور پیپلزپارٹی کو حکومتمیں لانے کیلئے بنایا گیا تھا۔ لاہور میں غیر ملکی تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ق لیگ اور پیپلزپارٹی نے پرویز مشرف کو قانونی تحفظ دینے کے اتحاد کر رکھا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے این آر او کو اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دیا، ہمارے اس موٴقف کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی حلیف جماعتیں این آر او کی مخالفت کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :