27 مارچ ، 2012
دمشق…شام میں خونی خانہ جنگی ختم کرنے کے کوفی عنان کے 6 نکاتی امن منصوبے کو شام کی حکومت نے منظور کرلیا ہے، اقوام متحدہ کے سابق سربراہ اور شام کے لیے عرب لیگ کے خصوصی سفیر کوفی عنان کے ترجمان احمدفازی کا کہنا ہے کہ شام کی حکومت نے 6 نکاتی منصوبے پر دستخط کردئیے ہیں،ان کے مطابق کوفی عنان کی رائے ہنگاموں اور قتل عام کو روکنے کے لیے ابتدائی اقدام کے لیے بہت اہم ہے جو شام کے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کے مسودے میں شام کے صدر بشارالاسد پرزور دیا گیا ہے کہ وہ اس منصوبے پر فوری عملدرآمد کریں۔