دنیا
27 مارچ ، 2012

بھارت: بارودی سرنگ پھٹنے سے 15 پولیس اہلکار ہلاک

بھارت: بارودی سرنگ پھٹنے سے 15 پولیس اہلکار ہلاک

نئی دہلی…بھارت میں ماوٴ باغیوں کی جانب سیبچھائی بارودی سرنگ پھٹنے سے 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔مغربی بھارت میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں کم سے کم پندرہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق یہ دھماکہ ماوٴ باغیوں نے کیا ہے جو اس علاقے کے ساتھ ساتھ کئی دوسری بھارتی ریاستوں میں بھی سرگرم ہیں۔ یہ حملہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران بھارتی پولیس پر ہونے والا سب سے شدید حملہ تھا۔ماوٴ باغیوں نے دو ہفتے قبل ریاست اڑیسہ میں دو اطالوی باشندوں کو اغوا کیا تھا جن میں سے ایک کو رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :