انٹرٹینمنٹ
11 دسمبر ، 2013

عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسپتال قائم کروں گی،میرا

عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسپتال قائم کروں گی،میرا

لاہور…اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں اسپتال قائم کروں گی، اداکارہ میراامریکاسے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفت گو کر رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ اداکرتی ہوں جنہوں نے اسپتال کے پروجیکٹ کو سپورٹ کیا۔ ایک صحافی کے سوال کہ ”نوید آپ کے ساتھ نظر آرہے ہیں،کیا شادی جلد ہورہی ہے؟“ پر میرا کا جواب تھا کہ نوید میرے اچھے دوست ہیں ۔ ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ نوازشریف کی قرضہ اسکیم سے قرض لیناچاہیں گی۔ میرا نے انہیں جواب دیا کہ میں وزیراعظم لون اسکیم سے قرض نہیں لوں گی، چاہوں گی کہ اسپتال کی زمین کے لیے کچھ فیور مل جائے۔

مزید خبریں :