انٹرٹینمنٹ
15 دسمبر ، 2013

ملتان کے نوجوان پاکستان آئیڈل کی جان

ملتان کے نوجوان پاکستان آئیڈل کی جان

ملتان …ملتان کے نوجوان پاکستان آئیڈل کی جان، کامیاب امیدواروں کو کراچی کا ٹکٹ مل گیا۔ اب بنیں گے پاکستان کی پہچان، ملتان میں پاکستان آئیڈیل کے آڈیشن میں کچھ کھلاڑی سامنے آئے تو کچھ اناڑی ۔جیو انٹرٹینمنٹ سے بین الاقوامی سطح پر شہرت کے حامل،پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے میوزکل ریئلٹی شو ”پاکستان آئیڈل“ کی ایک اور دلچسپ قسط میں ملتان کی روداد پیش کی گئی۔ملتانیوں کی جانب سے بڑی تعداد میں آڈیشنز کے لئے جمع ہونا ایک خوشگوار حیرت کا باعث تھا، آج سے قبل کسی بھی دوسرے پروگرام کیلئے ملتان کے باسیوں میں اتنا جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آیا۔جمع ہونے والے افراد صرف سر سنگیت کی بازی لگانے ہی نہیں آئے بلکہ انہوں نے اس پروگرام کے ذریعے ملتان کی ثقافت کوبھی زندہ کر دیا۔ نوجوان کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہمراہ ملتان کی ثقافتی اشیاء اور روایتی کھانے بھی لے آئے۔ ملتان کی دست کاری کے خوبصورت نمونے بھی دیکھنے کو ملے، اس طرح موسیقی اور ثقات کے دلچسپ ملاپ نے پروگرام کو اور بھی رنگین بنادیا۔

مزید خبریں :