15 دسمبر ، 2013
فیصل آباد…فیصل آبادکے علاقے رحمان ٹاوٴن کے ایک مکان میں ایک لڑکی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق لڑکی ن لیگ کے ایم پی اے شیخ اعجاز کے گھر میں فائرنگ سے جاں بحق ہوئی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکی شیخ اعجاز کی بھانجی ہے جبکہ جاں بحق لڑکی کے ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔