15 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…چیئرمین نادرا طارق ملک کے وکیل بابر ستار نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش ہے۔ ایک بیان میں بابر ستار نے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا برطرفی کیس میں دلائل مکمل اور فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد کیس پر تبصرہ عدالتی اختیارات میں مداخلت ہے۔ بابر ستار نے کہا کہ نادرا آرڈی نینس کے مطابق چیئرمین نادرا کا تبادلہ ممکن نہیں۔