15 دسمبر ، 2013
گلگت…گلگت، بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں تین روز سے مسلسل برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ میدانی علاقوں میں ٹھنڈ ہرآنے والے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔گلگت، بلتستان میں دیامر کے بالائی پہاڑبابو سر ٹاپ، بٹوگا ٹاپ اور نیاٹ ویلی میں تیسرے روز بھی برفباری جاری، چلاس میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ تین روز کی مسلسل برفباری کی وجہ سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ اسکردو، ہنزہ نگر اور غذر میں سردیوں میں اضافے سے لکڑی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسم سرد اور خشک ہے جس سے مختلف موسمی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی ہوتی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔