پاکستان
15 دسمبر ، 2013

سی ایس ایس کاامتحان پاس کرنے والوں کی شرح 2فیصدرہ گئی

سی ایس ایس کاامتحان پاس کرنے والوں کی شرح 2فیصدرہ گئی

اسلام آباد…فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقابلے کا امتحان پاس کرنے والوں کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں سال 2002ء سے 2013ء تک کے نتائج کو مدنظر رکھا گیا ہے جس کے مطابق سال 2002ء میں تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کی شرح 30فیصد تھی جبکہ سال 2013ء میں صرف 2فیصد رہی۔ گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کو بھیجی جانے والی 2012ء کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 285دستیاب اسامیوں کیلئے 240کامیاب امیدوار موزوں ٹھہرے باقی 45اسامیوں کیلئے قابل امیدوار میسر نہ آسکے۔ رواں برس 15ہزار 9سو 98امیدواروں نے مقابلے کے امتحان کے لیے درخواستیں دیں۔11ہزار 4سو 6امتحان میں شریک ہوئے، جبکہ 238 امیدوار امتحان کا پہلا مرحلہ پاس کر پائے۔

مزید خبریں :