15 دسمبر ، 2013
ملتان …ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ ہائی ویز پر حد نظر بہت کم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید دھند کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ملتان اور اس کے گرد و نواح میں پڑنے والی دھند سے حد نظر صفر سے 50 میٹر تک ہے اس سلسلہ میں موٹر وے پولیس نے ملتان لاہور اور ملتان بہاول پور روڈ پر 6 بریفگ پوائنٹ بنا دئے ہیں جہاں سفر کرنے والوں کو دھند کے ھوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بریفنگ دی جا رہی ہے موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور اور بہاولپور روڈ پر خانیوال اور بستی ملوک کے قریب شدید دھند ہے جبکہ ہائی ویز پر مختلف علاقوں میں دھند پڑ رہی ہے۔