15 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر اکرام اللہ گنڈا پور کو مبارک باد پیش کی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔67 ڈی آئی خان پر ضمنی انتخاب میں اکرام اللہ گنڈا پور کی کامیابی خوش آئند ہے۔ یہ کامیابی پی ٹی آئی پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کا ثبوت ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے بھی اکرام اللہ گنڈا پور کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔