15 دسمبر ، 2013
کراچی …کراچی سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیاہے۔ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے اجراء کے بعد اس پر غور و خوص کے لئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل علی سبزواری سمیت ایم کیو ایم کے تمام اراکین سندھ اسمبلی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے بعد ایم کیو ایم کے اراکین ، سندھ اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے خلاف کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔