15 دسمبر ، 2013
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی خان اور سینیٹر شاہی سید نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے سابق سینئر نائب صدر حاجی عصمت اللہ محسود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسفندیار ولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حاجی عصمت اللہ محسود کی اچانک وفات پارٹی کیلئے کسی المیے سے کم نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حاجی عصمت اللہ محسود کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا طویل عرصے تک پر نہیں کیا جاسکے گا۔