کاروبار
16 دسمبر ، 2013

سندھ میں رواں ہفتے بھی بدھ اور جمعرات کو سی این جی بند رہے گی

سندھ میں رواں ہفتے بھی بدھ اور جمعرات کو سی این جی بند رہے گی

کراچی …سندھ میں رواں ہفتے بھی سی این جی بدھ اور جمعرات دو روز لگاتار بند رہے گی۔سوئی سدرن کے جاری شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند کیے جاچکے ہیں اور یہ بندش منگل کی صبح 8 بجے تک جاری رہے گی۔اس کے علاوہ بدھ کو پھر صبح 8بجے سے دو روز کے لیے گیس کا ناغہ رہے گا جس کے بعد سی این جی جمعے کی صبح بحال کردی جائے گی۔موسم سرما میں گیس کی طلب ورسد کے فرق کو کم کرنے لیے سندھ میں ہفتہ وار مجموعی طور پر3 روز کے لیے سی این جی کی بندش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :