16 دسمبر ، 2013
کراچی …سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا ہے کہ موجودہ ترمیمی بلدیاتی آرڈینس کالا قانون ہے جس کے ذریعے سندھ کی شہری اور دیہی آبادی کو تقسیم کیا گیا ہے ۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈینس 2013 کے خلاف ایم کیوایم کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی چیمبر میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کا کہنا تھاکہ موجودہ آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے عوام کے حقوق کو سلب کیا گیا ہے اور اس آرڈیننس کو اسمبلی میں کیوں نہیں لایاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ترمیمی لوکل آرڈینس تین ماہ قبل کی تاریخوں میں جاری کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھاکہ موجودہ بلدیاتی آرڈیننس کے تحت عام آدمی بااختیار نہیں ہوگا۔سندھ حکومت بیوروکریسی کے ذریعے اپنی طاقت اور اجارہ داری قائم رکھنا چاہتی ہے۔پیپلزپارٹی صرف دیہی علاقوں کی جماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی تمام جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق ہونا چاہئے جبکہ من پسند آرڈیننس کے ذریعے من پسند نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شاید سندھ حکومت چاہتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کردیں۔سندھ اسمبلی میں اجلاس اور میڈیا سے گفتگو کرنے کے بعد سردار احمد کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایم کیو ایم کے کارکنا ن کی بڑی تعداد نے شریکت، ریلی کے شرکاء نے اسمبلی بلڈنگ سے کراچی پریس کلب تک مارچ کیا۔