پاکستان
16 دسمبر ، 2013

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ میں رابطہ

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ میں رابطہ

کراچی…سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف انتخابی اتحاد کیلئے سیاسی جماعتوں میں رابطے شروع ہوگئے ہیں ،ایم کیو ایم کے راہنما وسیم اختراور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیرصدر الدین شاہ راشدی کے درمیان رابطہ ہواہے۔سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے پیرصدرالدین شاہ راشدی کو مختلف جماعتوں سے انتخابی اتحاد بنانے کا ہدف دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں فنکشنل لیگ کے رہنماجام مددعلی کی رہائش گاہ پر اجلاس میں فنکشنل لیگ کی بعض اہم شخصیات شریک ہوں گی۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق حکمت عملی بنائی جائیگی ،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی سطح پر جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ کیاختیارات کم کئے جانے کا امکان ہے، جبکہ پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری جام مددعلی کو اہم ٹاسک دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم بھی شریک ہونگے جبکہ ایم کیوایم کا وفد بھی فنکشنل لیگ کے رہ نماوٴں سے ملاقات کریگا،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے راہنما وسیم اختراور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیرصدرالدین شاہ راشدی کے درمیان رابطہ بھی ہواہے۔

مزید خبریں :