16 دسمبر ، 2013
لاہور…تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری نے کہاہے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بْری طرح ناکام ہوچکے ہیں ، اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ،پارٹی آفس لاہور میں گوجرانوالہ ، حافظ آباد اور دیگر اضلاع کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے قوم تنگ آ چکی ہے ، 22 دسمبر کو تحریک انصاف نئی تاریخ رقم کرے گی ،ان کا کہنا تھا کہ حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، مہنگائی ، بے روزگاری ، بجلی ، گیس اور ڈیزل پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے متوسط طبقے کا معاشی قتلِ عام ہو رہا ہے ، پی ٹی آئی عوام کو مسائل سے نجات دلانے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔