پاکستان
16 دسمبر ، 2013

پشاور: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی دھماکے سے تباہ،4 افرادہلاک

پشاور: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی دھماکے سے تباہ،4 افرادہلاک

پشاور…پشاورمیں بم ڈسپوزل یونٹ کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے انچارج سمیت چار اہلکار جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔بی ڈی یو نے چار کلو گرام وزنی دوسرے بم کو ناکارہ بنادیا۔ پشاور سے آفتاب احمد کی رپورٹ کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار رات گئے شیخ محمدی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد علاقے کو کلیئر کرنے جارہے تھے کہ خود دھماکے کی زد میں آگئے۔ سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں بی ڈی یو کے انچارج عبدالحق سمیت چاراہلکارجاں بحق ہوئے۔بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے سڑک کنارے پڑا دوسرابارودی مواد واٹربم کے ذریعے ناکارہ بنادیا۔ پولیس کیمطابق پہلا دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔جاں بحق افراد کی نماز جنازہ پولیس لائینز پشاورمیں ادا کردی گئی۔اسپتال میں زیر علاج زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :