پاکستان
16 دسمبر ، 2013

بلدیاتی الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوگی،حمزہ شہباز

بلدیاتی الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوگی،حمزہ شہباز

لاہور… رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور لوگوں کے مسائل حل ہونگے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے، انہیں الیکشن نتائج پر اعتراض ہے تو سپریم کورٹ کے بجائے الیکشن ٹریبونل میں جائیں۔ موچی گیٹ لاہورمیں پیپلزپارٹی کے رہنما طارق نسیم کشمیری کی نون لیگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم کا خوشحال پاکستان بنائیں گے،پانچ سال بعد عوام کے سامنے سروخرو ہونگے۔

مزید خبریں :