پاکستان
28 مارچ ، 2012

بالائی علاقوں میں بدستور برفباری جاری

بالائی علاقوں میں بدستور برفباری جاری

اسلام آباد… گلگت بلتستان کے نشیبی علاقوں میں بارش، پہاڑ ی اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔شمالی بلوچستان میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ استور اورغذرکے پہاڑوں پردو روز کے وقفے کے بعد دوبارہ برفباری اورنشیبی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ استور میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے موصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اسکردو شہر میں موسم جزوی طور پرابر آلود اور بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری جاری ہے۔۔شمالی بلوچستان کے علاقوں زیارت،پشین ،لورالائی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے بارش جاری ہے۔بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ اپر ہزارہ کے اضلاع مانسہرہ،بٹگرام،تور غر اور کوہستان رات کی بارش کے بعد موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ادھر آزاد کشمیر میں بھی موسم جزوی طورپرابرآلودہے۔

مزید خبریں :