16 دسمبر ، 2013
ممبئی …عامر خان نے کہا ہے کہ دھوم 3 کا چور ان کی زندگی کا اب تک کا سب سے بڑا کردار ہے ،شکاگو میں فلمائی گئی دھوم تھری۔20 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی۔دھوم 3 کی ریلیز میں اب صرف 4دن باقی ہیں،فلم کا چور باکس آفس کے سارے ریکارڈ چرانے کیلئے بے چین ہے، فلم میں جوکر چور کے روپ میں نظرآنے والے عامر خان کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کیلئے اب تک کا سب سے چیلنجنگ رول ہے۔فلم میں چور کے کردار نبھانے کیلئے عامر کو خطر ناک اسٹنٹ اور مشکل ترین ڈانس اسٹیپ کرنے پڑے۔