پاکستان
16 دسمبر ، 2013

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد…چیئرمین نادرا طارق ملک نے الیکشن کمیشن کوبتایاہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے دھاندلی کی شکایات بہت حد تک ختم کی جا سکتی ہیں۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کاکہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا جائزہ لیا جائے گا۔قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک ،سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان ،الیکشن کمیشن کے سندھ ، پنجاب اوربلوچستان کے ممبرز نے اسلام آبادمیں نادارہیڈکوارٹرزکادورہ کیا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے انہیں بریفننگ میں بتایاکہ الیکٹرنک ووٹنگ مشین کے استعمال سے مقناطیسی سیاہی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ،یہ نظام ایک ارب روپے کی لاگت سے پورے ملک کے پولنگ اسٹیشنز کے لیے تیار کیاجاسکتاہے۔

مزید خبریں :