17 دسمبر ، 2013
ملتان…تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی رہنماء خطیب العصر علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ آج صبح 10بجے دربار سخی شاہ شمس تبریزملتان میں ادا کی جائے گی۔ ترجمان ٹی این ایف جے صوبائی کونسل پنجاب کے مطابق ملتان قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا خصوصی نمائندہ وفد ملتان پہنچ گیا ہے۔صوبائی ترجمان نے کہاکہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے عزاداری کومقدم رکھنے اورقوم کوپرامن رہنے کی تلقین کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائے۔علامہ ناصرعباس کی مراسم تعزیت 8 ربیع ا لاول کے بعد اداکی جائیں گی۔ گزشتہ روزتحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے رہنما خطیب العصر علامہ ناصر عباس آف ملتان لاہور قومی مرکزمیں مجلس عزا سے خطاب کرنے کے بعدایف سی کالج کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔