پاکستان
28 مارچ ، 2012

مانسہرہ، زلزے میں محفوظ رہنے والا اسکول مفادپرستوں نے گرا دیا

مانسہرہ، زلزے میں محفوظ رہنے والا اسکول مفادپرستوں نے گرا دیا

مانسہرہ… زلزلہ سے متاثرہ ضلع مانسہرہ میں کچھ لوگوں نے ذاتی مفاد کے لئے گورنمنٹ اسکول کی عمارت گرا دی۔خیموں میں موسم کی سختیوں کا مقابلہ کرنے والے طلبا 4سال سے اسکول کی عمارت تعمیر کرنے والوں کی راہ تک رہے ہیں۔ 2005کے زلزلے کے بعد مانسہرہ میں چند مفاد پرست گروپوں کی جانب سے امداد کے نام پر شکستہ عمارتوں کو گرا کر ملبہ غائب کر نے کا انکشاف ہوتارہا ہے ،ایسے ہی کسی ظالم نے اپنے مفاد لئے ہائی اسکول گاندھیاں کی صحیح وسالم عمارت کو بھی گرا دیا،لیکن انتظامیہ کارروائی کرنے والوں کا آج تک پتا نہ لگا سکی۔ پھر دوسرا بااثرٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا، باقی بچ جانے والے کمروں کے ساتھ ساتھ خیموں میں طلبا کو بٹھانے کی ناکام کوشش سے طلبا کے ساتھ ساتھ پرنسپل بھی پریشان ہیں۔ علاقے کے عوام حکومت کی بے حسی اور اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں۔سابق نائب ناظم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کام ادھورا چھوڑ کر بھاگ جانے والوں کی نشاندہی آفیسر کے سامنے کرچکے ہیں لیکن کسی نے کارروائی نہیں کی۔ گاندھیاں کے عوام کا کہنا ہے کہ اسکول گرانیوالوں کو تونہیں پکڑا جا سکا لیکن حکومت اگر چاہے تو بااثر ٹھیکیدارسے بلڈنگ کی تعمیر کرائی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں :